اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mohammad Salimجلسہ و جلوس کے لئے پولیس کی اجازت کی ضرورت نہیں - یاستی حکومت کے خلاف محاذ

سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے انصاف جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا ایس ایف آئی اور ڈی وائی ایف آئی کو کولکاتا میں جلسہ و جلوس میں شرکت کرنے کسی سے اجازت لینے کی کوئی نہیں ہے۔Mohammad Salim Slam CM Mamata Banerjee

جلسہ و جلوس کے لئے پولیس کی اجازت کی ضرورت نہیں
جلسہ و جلوس کے لئے پولیس کی اجازت کی ضرورت نہیں

By

Published : Sep 21, 2022, 11:42 AM IST

کولکاتا:مغربی بنگال میں سی پی آئی ایم کی جانب سے وزیراعلی ممتا بنرجی اور ان کی ریاستی حکومت کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے۔ سی پی آئی ایم کی جانب سے موجودہ حکومت کے خلاف ریاستی سطح پر احتجاجی جلسہ و جلوس کے سلسلے کو جاری رکھا ہےMohammad Salim Slam CM Mamata Banerjee AND Police Over Procession Permission

جلسہ و جلوس کے لئے پولیس کی اجازت کی ضرورت نہیں

اسی درمیان سی پی آئی ایم کے تجربہ رہنما محمد سلیم نے جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں حکومت کے خلاف منہ کھولنے والوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جا رہا ہے۔

سی پی آئی ایم کے رہنما نے کہا کہ اپنے ساتھیوں کے قاتلوں کو سزا دلانے کے لئے سڑکوں پر اتر کر احتجاج کرنے کے لئے کسی سے اجازت لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ترنمول کانگریس اور بی جے پی بغیر اجازت جلسہ جلوس کا اہتمام کر سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں۔

محمد سلیم نے کہاکہ انیس خان کو انصاف دلانے کے لئے جو تحریک شروع کی گئی ہے اسے انجام تک پہنچانے کی کوشش کر یں گے۔ ایک نوجوان کا قتل کردیا گیا ۔قاتلوں کو سزا دلانے کے بجائے انہیں بچانے کی کوشش تیز کردی گئی ۔لیکن وہ اپنی کوشش میں کسی بھی قیمت پر کامیاب نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Survey Of Waqf Properties وقف املاک کے سروے کی خبر بے بنیاد

سی پی آئی ایم کے رہنما نے کہاکہ انصاف جلسے میں لوگوں کی شرکت سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ ترنمول کانگریس کی تمام ترکوششوں کے باوجود سی پی آ ئی ایم کو ختم نہیں کیا جاسکا ہے۔مستقبل میں پوری ریاست میں لال جھنڈا نظر آئے گا۔ریاست میں پہلے کی طرح ہی لال جھنڈا نظر آئے گا

واضح رہے کہ مغربی بنگال کےدارالحکومت کولکاتا میں سی پی آئی ایم کی طالبہ تنظیم ایس ایف آ ئی اور یوتھ ونگ ڈی وائی ایف آ ئی کی جانب سے عالیہ یونیورسٹی طلبہ تنظیم کے سابق رہنما انیس خان کے قاتلوں کی جلد سے جلد گرفتاری اور ان کے گھر والوں کو انصاف دلانے کے لئے جلسے کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ۔Mohammad Salim Slam CM Mamata Banerjee AND Police Over Procession Permission

ABOUT THE AUTHOR

...view details