محمد سلیم سابق ایم پی اور سابق ریاستی وزیر رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ سی پی آئی ایم کے پولٹ بیورو کے رکن بھی ہیں۔ West Bengal CPIM New General Secretary
مغربی بنگال کے ریاستی سی پی آئی ایم کی کمیٹی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ نوجوان رہنماؤں کی ایک بڑی تعداد کو ریاستی کمیٹی میں جگہ ملی ہے۔
وہیں بڑھتی عمر کی وجہ سے کئی سنئیر رہنماؤں نے کمیٹی میں نہ رہنے کا فیصلہ کیا تو کچھ کو پارٹی کے اصولوں کے مطابق طے عمر کو پہنچ جانے کی وجہ سے کمیٹی سے رخصت کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
Md Salim Slams TMC Govt: 'ٹی ایم سی کے دور اقتدار میں اردو اور اقلیتی طبقے کو گمراہی کے علاوہ کچھ بھی نہیں ملا'
آزادی کےبعد پہلی بار کسی مسلم کو ریاستی کمیٹی کا جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا ہے۔ 1924 میں مظفر احمد سی پی آئی ایم کے جنرل سیکریٹری رہ چکے ہیں۔ سی پی آئی ایم کی نو تشکیل ریاستی کمیٹی میں سابق، جنرل سیکرٹری سوریہ کانت مشرا، رابن دیب، گوتم دیب جیسے بڑے رہنما کا نام شامل نہیں ہے۔
بایاں محاذ کے چیئرمین بمان باسو نے خود ہی ریاستی کمیٹی سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔ کمیٹی میں نئے چہرے کے طور پر میناکشی مکھرجی شتروپ گھوش، میوکھ بسواس، آئیتری گوہا، پارتھو مکھرجی اور سدیپ سین گپتا کو جگہ ملی ہے۔
سی ہی آئی ایم کے پولٹ بیورو نے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ ریاستی کمیٹی کے رکن کے لیے بالائی حد 80 کے بجائے 75 برس ہوگی۔