کولکاتا:مغربی بنگال سی پی آئی ایم کے جنرل سیکریٹری محمد سلیم نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے این سی ای آر ٹی کے گائیڈ لائن کے ساتھ ساتھ آر ایس ایس اور بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک کے نام کو بدلنا نہیں چاہیے۔عام لوگوں پر اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ آر ایس ایس اور بی جے پی ہر چیز کو ایک الگ رنگ دینا چاہتے ہیں۔
غور طلب ہے کہ ملک کا نام صرف 'انڈیا' ہوگا۔ اس پالیسی پر مرکز کی بی جے پی حکومت نے سابق صدر رام ناتھ کووند کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی نام کی تبدیلی سے متعلق تمام قانونی پیچیدگیوں اور دیگر مسائل کا جائزہ لے گی اور مرکز کو سفارش کرے گی۔ اسی طرح مرکز آئین میں ترمیم کے ذریعہ 'انڈیا جو بھارت ہے کو تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس صورت میں تمام زبانوں میں ملک کا نام صرف 'بھارت' ہوگا۔
اس ترمیم سے پہلے این سی ای آر ٹی( نیشنل کونسل فار ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ) نے رہنما خطوط جاری کیے تھے۔ جہاں یہ کہا گیا ہے کہ اب سے اسکول کی نصابی کتابوں میں 'انڈیا' کا استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ اس کے بجائے "بھارت" استعمال کیا جائے۔ سی پی آئی ایم کے ریاستی سکریٹری محمد سلیم نے کہا کہ نام میں کیا آتا ہے؟ اگر آپ رابندر ناتھ ٹیگور کے بجائے رابندر ناتھ کہیں گے تو کیا ان کا فلسفہ بدل جائے گا؟