اردو

urdu

By

Published : Oct 20, 2022, 12:32 PM IST

ETV Bharat / state

Mohammad Manik محمد مانک کو ہوم گارڈ کی ملازمت چاہیے

ندی میں ڈوبتے نصف درجن لوگوں کی جان بچانے والے محمد مانک سیویک والنٹیئر کی نوکری ملنے سے خوش نہیں ہیں۔ انہوں نے وزیراعلی ممتا بنرجی سے جلسے کے دوران تمام لوگوں کی موجودگی میں ہوم گارڈ کی ملازمت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ Mohammad Manik

محمد مانک کوہوم گارڈ کی ملازمت چاہیے
محمد مانک کوہوم گارڈ کی ملازمت چاہیے

جلپائی گوڑی:مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی کے تیمشملا گاؤں کے رہنے والے محمد مانک نے درگا پوجا کے موقع پر دشمی کی رات مورتی کے وسرجن کے دوران مال ندی میں ڈوبتے ہوئے کئی لوگوں کی جان بچائی تھی۔ Mohammad Manik Ask For Home Guard Job From CM Mamata Banerjee

محمد مانک کوہوم گارڈ کی ملازمت چاہیے

وزیراعلی ممتا بنرجی جب شمالی بنگال کے دورے پر آئی تو انہوں نے محمد مانک سمیت سات نوجوانوں کو لوگوں کی جان بچانے پر سیویک والنٹیئر کی نوکری دینے کا اعلان کیا۔ اس دوران جب وزیر اعلیٰ نے مانک کو سیویک والنٹیئر کی ملازمت کی پیشکش کی تو مانک نے ہوم گارڈ کی نوکری کے لیے درخواست دی۔ پھر وزیر اعلیٰ نے اس سے کہا کہ وقت آنے دو سب کچھ مل جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Yogi To Meet Mohan Bhagwat یوگی آدتیہ ناتھ آج موہن بھاگوت سے ملاقات کریں گے

مانک نے آج ای ٹی وی انڈیا کو بتایا کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ سے ہوم گارڈ میں نوکری مانگی ہے۔ مانک وزیراعلیٰ کے سامنے آنے اور ان سے بات کرنے پر بے حد خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ وزیر اعلیٰ کے اتنے قریب پہنچ جائیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 10 اکتوبر کو جلپائی گوڑی میں مال بازار میں مال ندی میں درگاپوجا کی مورتی وسرجن کے دوران ندی میں پانی کی سطح میں اچانک اضافہ ہونے کے سبب متعدد افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے۔اسی دوران محمد مانک سمیت چند نوجوانوں نے اپنی جان کی بازی لگا کرمتعدد افراد کی جان بچائی تھی۔ وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے شمالی بنگال کے دورے پر محمد مانک سمیت دیگر نوجوانوں کو لوگوں کی جان بچانے پر سیویک والنٹیئر کی نوکری دینے کا اعلان کیا تھا۔ Mohammad Manik Ask For Home Guard Job From CM Mamata Banerjee

ABOUT THE AUTHOR

...view details