کولکاتا:بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز محمد کیف نے رواں آئی پی ایل میں نوجوان کرکٹروں کی جم کر تعریف کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان کرکٹرز اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔انہیں اپنی اپنی کارکردگی میں تسلسل لانے کی ضرورت ہے۔ کارکردگی پر آئی پی ایل 2023 کے پہلے مرحلے کے 35 میچوں میں کچھ ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے دیکھنے کو ملے۔ لیگ میں یہاں کچھ ایسے کھلاڑی جنہوں نے آئی پی ایل 2023 کے وسط میں مسلسل اور دھماکہ خیز اننگز کھیلی اور اپنے مداحوں کو دانتوں میں انگلیاں دبانے پر مجبور کیا۔
آئی پی ایل 2023 میں غیر ملکی کھلاڑیوں میں رائل چیلنجر بنگلور کے کپتان فاف ڈو پلیسس سب سے کامیاب غیر ملکی بلے باز رہے ہیں۔ سابق جنوبی افریقی کرکٹر آئی پی ایل 2023 میں لیگ کے پہلے مرحلے کے اختتام پر سات میچوں میں 407 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ اس ایڈیشن میں 165.3 کے اسٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کرتے ہوئے انہوں نے ثابت کر دیا کہ اس بلے باز کے لیے عمر کا کوئی عنصر نہیں ہے۔