مغربی بنگال کی سیکریٹریٹ بلڈنگ Secretariat Building نبنو کے مطابق ریاست میں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر 7 مارچ سے 16 مارچ تک دن میں انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ خدمات معطل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سیکریٹریٹ بلڈنگ نبنو کے مطابق یہ فیصلہ عام لوگوں کے حق میں لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 7 مارچ صبح گیارہ بجے سے سہ پہر 3:15 بجے تک ریاست کے تمام اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ خدمات معطل کر دی جائے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ اس دوران ضروری خدمات عام فون کال اور ایس ایم ایس شرائط پر بحال کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
سیکریٹریٹ بلڈنگ نبنو کے مطابق شمالی بنگال کے دارجلنگ، جلپائی گوڑی، سلی گوڑی، علی پور دوار، کوچ بہار، شمالی دیناج پور، مالدہ ضلع میں اس منصوبے پر عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔