اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mob Lynched In Maldah مالدہ میں ہجومی تشدد، ایک شخص زخمی

مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے رتھ باڑی تھانہ علاقے میں مقامی باشندوں نے سبزی اور تیل کے کنٹینرچرانے کے الزام میں ایک شخص کو ہجومی تشدد کا نشانہ بنایا۔ہجومی تشدد کا واقعہ پیش آنے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی ۔ Mob lynched In Maldah

مالدہ میں ہجومی تشدد میں ایک شخص زخمی
مالدہ میں ہجومی تشدد میں ایک شخص زخمی

By

Published : Jan 25, 2023, 4:23 PM IST

مالدہ میں ہجومی تشدد میں ایک شخص زخمی

مالدہ:مغربی بنگال کے مالدہ ضلع میں پولیس کی بیداری مہم کے بعد بھی ہجومی تشدد کے واقعات رکنے کے نام نہیں۔ لے رہے ہیں۔ اس بار مالدہ شہر کی رتھ باڑی تھانہ سے چند میٹر کی دوری پر چور کے شبہ میں ایک نوجوان کی پٹائی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے نوجوان کو مشتعل ہجوم سے بچایا اور مالدہ میڈیکل بھیج دیا۔ پورے واقعہ سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق مالدہ شہر کے رتھ باڑی علاقے میں ایک وین میں کچھ کھانے پینے کی اشیاء لی جا رہی تھیں۔ ایک نوجوان کو مقامی باشندوں نے اس وین سے تیل کے ٹن چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ اس کے بعد مقامی باشندوں نے اس شخص کی بری طرح سے پٹائی کر دی ۔شدید طور پر زخمی نوجوان ہوش کھو بیٹھا۔ اطلاع ملنے پر راٹھ باڑی تھانے کی پولیس نے نوجوان کو مشتعل ہجوم سے بچا لیا۔ اسے کچھ مقامی باشندوں کی مدد سے مالدہ میڈیکل بھیجا گیا۔

ماب لنچنگ کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی ضلع بھر میں متعدد بار ایسے واقعات سامنے آچکے ہیں۔ ایسے واقعات سے بچنے کے لئے ضلع پولیس کی جانب سے عام لوگوں کو بیدار کرنے کے لئے کئی اقدامات کئے گئے ہیں۔ تاہم، ہجومی تشدد کے واقعے پر قابو پایا نہیں جا سکا ۔ لوگوں کا صبر اور برداشت روز بروز کم ہوتا جا رہا ہے اس واقعہ سے ایک بار پھر ثابت ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mother Suicide After Killing 18 months son تریپورہ میں ماں نے 18مہینے کے بیٹے کا قتل کرنے کے بعد خود کشی کی

ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ پردیپ کمار یادو نے کہاکہ متاثرہ یا اس کے اہل خانہ کی طرف سے ابھی تک اس واقعہ کے حوالے سے کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے، اگر شکایت درج کروائی گئی تو مزید کارروائی کی جائے گی۔ ضلع پولیس لوگوں میں بیداری کر رہی ہے۔ ہمارا عام عوام کے لیے پیغام ہے کہ کسی بھی قسم کی شکایت کی اطلاع قانون کو ہاتھ میں لیے بغیر پولیس کو دیں۔ پولیس اس معاملے کو دیکھے گی اور مناسب کارروائی کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details