اردو

urdu

ETV Bharat / state

Zakir Hussain on Health and Medical Facilities: طبی مراکز کی سہولیات پر توجہ مرکوز کرنا ضروری، رکن اسمبلی ذاکر حسین - mla zakir hussain says we should focus health and medical facilities

مرشدآباد ضلع کے جنگی پور سے رکن اسمبلی ذاکر حسین نے کہا کہ ضلع میں طبی مراکز کو جدید بنانے اور سہولیات فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے اس سے عام لوگوں کی پریشانیاں کم ہو سکتی ہے۔ Zakir Hussain on Health and Medical Facilities

طبی مراکز کی سہولیات پر توجہ مرکوز کرنا ضروری: رکن اسمبلی ذاکر حسین
طبی مراکز کی سہولیات پر توجہ مرکوز کرنا ضروری: رکن اسمبلی ذاکر حسین

By

Published : Jun 7, 2022, 2:12 PM IST

مرشدآباد:مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے جنگی پور سے ترنمول کانگریس کے رہنما اور رکن اسمبلی ذاکر حسین نے کہا کہ ریاست میں ممتابنرجی کی حکومت آنے کے بعد انگنت کام ہوئے ہیں. ترقیاتی کاموں سے کو کوئی نظرانداز بھی نہیں کر سکتا ہے. رکن اسمبلی ذاکر حسین نے کہا کہ ضلع میں ہسپتالوں، فرامین ہسپتالوں اور طبی مراکز کو اور بہتر بنانے پر ہمیں کام کرنے کی ضرورت ہے۔ مرشدآباد ضلع کے جنگی پور سے رکن اسمبلی ذاکر حسین نے کہا کہ ضلع میں طبی مراکز کو جدید بنانے اور سہولیات فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے اس سے عام لوگوں کی پریشانیاں کم ہو سکتی ہے۔ Zakir Hussain on Health and Medical Facilities


ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ دیہی علاقوں میں طبی مراکز کو جدید بنانے کی ضرورت ہے. اس کی وجوہات ہیں. ایک دیہی علاقوں میں طبی مراکز میں جدید آلات اور سہولیات میں اضافہ کیا جائے تو یہاں کے لوگ شہر کے ہسپتالوں کی طرف رخ نہیں کریں گے. دوسری وجہ یہ ہے کہ ان ہسپتالوں میں بھیڑ کم ہو گی اور تیسری وجہ سے اہم وجہ یہ ہے کہ ملازمت کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں رہنے والے ڈاکٹروں، نرسوں اور ہیلتھ ملازمین کو نوکری مل سکتی یے اور اپنے گھروں کے قریب رہ کر ڈیوٹی انجام دے سکتے ہیں. رکن اسمبلی کے مطابق مرشدآباد ضلع کی موجودہ طبی سہولیات قابل ذکر ہے لیکن اسے بہتر بنا کر نمبر ون پوزیشن حاصل کی جا سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details