اردو

urdu

ETV Bharat / state

MLA Shaukat Mollah بنگال میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش، شوکت ملا

جنوبی 24 پرگنہ کے کینںگ سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی شوکت ملا نے کہا کہ بی جے پی چند لوگوں کی مدد سے بنگال میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی سازش میں مصروف ہے لیکن وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو گی۔ MLA Shaukat Mollah

بنگال میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کی جا رہی ہے
بنگال میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کی جا رہی ہے

By

Published : Oct 12, 2022, 12:28 PM IST

جنوبی24 پرگنہ:مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی علاقہ کیننگ سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی شوکت ملا نے ترنمول کانگریس کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کو ہدف تنقید بنایا۔ MLA Shaukat Mollah Criticize BJP And CPIM Over Mominpur Incident

رکن اسمبلی شوکت ملا نے کہا کہ بی جے پی کے لئے مغربی بنگال میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ یکے بعد دیگرے انتخابات میں شکست کی وجہ سے بی جے پی کی نیند اڑ گئی۔ مغربی بنگال میں بی جے پی کو عوامی حمایت حاصل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی حمایت سے محروم بنگال کی بی جے پی اب دوسری ریاستوں اتر پردیش،مدھیہ پردیش اور راجستھان کے طرز پر سیاست کرنے لگی ہے۔ اسی وجہ سے لوگوں کو اکسانے میں مصروف ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مومن پور میں جو کچھ بھی ہوا وہ ان ہی لوگوں کی سازش کا نتیجہ تھا۔ انتخابات کی طرح اس سازش میں بھی پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ریاست مغربی بنگال کے اقبال پور علاقے میں 9 اکتوبر کو دو مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے دو گروہوں کے درمیان تصادم ہوگیا، جس کے بعد پولیس نے علاقے میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ تصادم کے بعد لوگ خوفزدہ ہیں۔

مزیدپڑھیں:2013 Muzaffarnagar Riots مظفر نگر فسادات میں بی جے پی رکن اسمبلی کو دو سال قید کی سزا

پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ کر مزید 35 افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔ 41 افراد کو نوٹس بھیج کر وارننگ دی گئی ہے۔ ہنگامہ آرائی کی تصویریں پھیلانے پر 80 مختلف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔MLA Shaukat Mollah Criticize BJP And CPIM Over Mominpur Incident

ABOUT THE AUTHOR

...view details