ہاوڑہ: مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ سے انڈین سیکولر فرنٹ کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی اپنے قافلے کے ساتھ کولکاتا کی جانب سے آر ہے تبھی سامنے والی گاڑی نے اچانک بریک مار دیا۔ گاڑی کے اچانک بریک مارنے کے سبب نوشاد صدیقی کی گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں رکن اسمبلی کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ حادثے کے بعد رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے کہا کہ ان کے خلاف سازش کی جا رہی ہے۔ پہلے جیل بھیجا گیا۔ اس کے بعد سرکاری ملازمین کے دھرنا منچ پر نامعلوم شخص نے ان پر حملہ کیا اور اب سڑک حادثے کا پیش آنا، ان سب سے سازش کا اشارہ ملتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کار کے اگلے حصے کو دیکھ کر حادثے کی شدت کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ ڈرائیور تجربہ کار تھا جس کی وجہ ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ورنہ کچھ بھی ہو سکتا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد وہ خوفزدہ ہوگئے ہیں۔ ان پر کئی مرتبہ حملہ ہو چکا ہے۔ ایک اسی سڑک پر حادثہ ہوا ہے جہاں نا تو ٹریفک سگنل تھا اور گاڑیوں کی بھیڑ اس کے باوجود حادثے کا پیش آنا سمجھ سے باہر ہے۔