مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے ہری ہر پاڑہ سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی نعمت شیخ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بدولت ہی سرحدی اضلاع میں رہنے والے لوگوں کی قسمت بدلے گی۔
رکن اسمبلی نعمت شیخ نے کہا کہ گزشتہ 20 برسوں کے دوران مرشدآباد ضلع خاص طور پر بھارت - بنگلہ دیش بین الاقوامی سرحد سے متصل گاؤں میں بڑے پیمانے پر تبدیلی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے اور آج میں کافی بدلاؤ ہے، وزیراعلی ممتابنرجی کی وجہ سے ہی یہ سب ممکن پایا ہے۔ لوگوں کی حالات میں بھی بہتری آئی ہے۔
رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کی تیسری مرتبہ حکومت بننے کے بعد وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے سرحدی اضلاع بڑی توجہ دی ہے۔ اسی بنیاد پر ہی ان ریموٹ علاقوں میں ترقی ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں سرحد سے متصل گاؤں کو ضلع کے اہم شہروں سے جوڑنے کا کام مکمل ہو جائے گا۔