اردو

urdu

ETV Bharat / state

MLA Zakir Hussain ذاکر حسین اور ترنمول کانگریس کے درمیان دوریاں - حکمراں جماعت ترنمول کانگریس

مرشد آباد ضلع کے جنگی پور سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی اور وزیر زاکر حسین اور پارٹی کے درمیان دوریاں بڑھتی جا رہی ہے۔اس کو لے کر قیاس آرائی تیز ہونے لگی ہے ‌mla jakir hossain

زاکر حسین اور ترنمول کانگریس کے درمیان دوریاں
زاکر حسین اور ترنمول کانگریس کے درمیان دوریاں

By

Published : Sep 9, 2022, 2:23 PM IST

مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع کے جنگی پور سے رکن اسمبلی زاکر حسین اور حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔رہنما اور پارٹی کے درمیان دوریوں میں اضافہ ہوا ہے۔MLA Jakir Hossain Absent From TMC Grand Convention دارالحکومت کولکاتا میں واقع نیتاجی انڈور اسٹیڈیم میں ترنمول کانگریس کی مخصوص میٹنگ میں زاکر حسین شرکت کے لئے نہیں آئے۔اس بات کو لے قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہے۔

زاکر حسین اور ترنمول کانگریس کے درمیان دوریاں

مرشد آباد ضلع کے تمام ارکان اسمبلی،رکن پارلیمان،بلاک صدر اور دوسرے اعلیٰ رہنماؤں کے درمیان سابق وزیر اور موجودہ رکن اسمبلی زاکر حسین غیر حاضر رہے۔اس سلسلے میں رکن اسمبلی کی جانب سے اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ چند روز ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکرٹری ابھیشیک بنرجی نے زاکر حسین کو میڈیا میں بات چیت کرنے سے روک دیا تھا۔اس کے بعد سے ہی وہ پارٹی سے ناراض چل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:CM Mamata Banerjee بنگال میں تمام مذاہب کے لوگوں کو یکساں آزادی حاصل ہے

واضح رہے کہ مغربی بنگال کےدارالحکومت کےکولکاتا میں واقع نیتاجی انڈوراسٹیڈیم میں ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے پارٹی کے رہنماوں ،کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر ریاست کے تمام اضلا ع سے رہنماوں،ارکان پارلیمان ،ارکان اسمبلی اور کارکنان اور بلاک صدور موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details