مرشدآباد:مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے شمشیرگنج سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی امین الاسلام نے 21 جولائی کو ہونے والے شہید دیوس کو لے کر جلسے کو خطاب کرتے کہا کہ مرشدآباد ضلع کے تمام بلاک سے غیر معمولی تعداد میں لوگ دھرمتلہ جانے کے لیے تیار ہے۔ رکن اسمبلی امین الاسلام نے کہا کہ لوگوں میں شہید دیوس کو لے کر پہلے سے زیادہ اور زبردست دلچسپی پائی جا رہی ہے. خواتین، نوجوان لڑکے اور لڑکیاں 21 جولائی کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ MLA Aminul Islam says Record Gathering in Shaheed Diwas in Kolkata
MLA Aminul Islam on Shaheed Diwas: شہید دیوس کے موقع پر لوگوں کی ریکارڈ بھیڑ ہو گی: رکن اسمبلی امرالاسلام - ای ٹی وی بھارت اردو خبر
مرشدآباد ضلع کے شمشیرگنج سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی امین الاسلام نے کہا کہ 21 جولائی کو ہونے والے شہید دیوس کے موقع لوگوں کی ریکارڈ شراکت متوقع ہے۔ Shaheed Diwas in Kolkata
واضح رہے کہ ترنمول کانگریس کی جانب سے ہر سال 21 جولائی کے دن کو شہید دیوس کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اسی دن 21 جولائی 1993 میں اس وقت کی مغربی یوتھ کانگریس کی صدر ممتابنرجی کی قیادت میں ریلی کا اہتمام کیا گیا تھا اسی دوران پولیس کی مبینہ فائرنگ میں 13 کانگریسی رہنماؤں کی موت ہو گئی تھی۔
ممتا بنرجی ہر سال 21 جولائی کے دن کو شہید دیوس کے طور مناتی ہیں اور فائرنگ میں ہلاک ہونے والے رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہیں. اس موقع پر ریاست کے تمام اضلاع سے لوگ کولکاتا کے دل کہے جانے والے دھرمتلہ میں اکٹھا ہوتے ہیں۔