مغربی بنگال پردیش کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبے کے جنرل سیکرٹری شمیم احمد نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے اقلیتی طبقے کو لے کر تفصیلی بات چیت کی۔
کانگریس کے رہنما شمیم احمد نے کہا کہ سچائی یہ ہے کہ ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت نے اقلیتی طبقے کے لئے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے اقلیتی طبقے کے لئے ایسا کیا کیا ہے جس کی تعریف کی جائے۔ اقلیتوں کے مسائل ختم ہونے کے بجائے اور الجھ گئے ہیں۔
پردیش کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبے کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ سچر کمیٹی کی رپورٹ سے واضح ہوتا ہے کہ اقلیتی طبقے کی ترقی کے کچھ بھی نہیں کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سچائی یہ ہے کہ 2011 سے 2020 کے درمیان اقلیتی طبقے کی ترقی کے لیے کوئی ٹھوس کام نہیں کیا گیا ہے۔