اردو

urdu

ETV Bharat / state

'اقلیتی طبقہ ترقی کےلیے تعلیم کو ہتھیار بنائے' - مغربی بنگال کی خبریں

رکن پارلیمان ابو طاہر خان نے کہا کہ مرشدآباد ضلع میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ تعلیم کو اہم ہتھیار بنانا ہے۔

'اقلیتی طبقہ ترقی کےلیے تعلیم کو ہتھیار بنائے'
'اقلیتی طبقہ ترقی کےلیے تعلیم کو ہتھیار بنائے'

By

Published : Aug 24, 2021, 6:22 PM IST

مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع میں گزشتہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس اور لفٹ فرنٹ کا صفایا کرنے کے بعد حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ضلع کی ترقی کی کوشاں ہیں۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مرشدآباد ضلع کی ترقی کے لئے درجنوں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کر چکی ہیں۔ جن پر تیزی سے کام چل رہا ہے۔ اسی درمیان مرشدآباد ضلع میں دوارے سرکار منصوبے کے تحت کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جہاں خواتین کی بھیڑ امڈ رہی۔

یہ بھی پڑھیں:مولانا محمد علی جوہر ہائی اسکول کو ہائر سیکنڈری کا درجہ ملا

ترنمول کانگریس کے مشترکہ صدر اور رکن پارلیمان ابو طاہر خان نے کہا کہ اقلیتی طبقے کی ترقی کے لئے تعلیم کو اہم قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اقلیتی طبقے کی ترقی کے لئے دل کھول کر کام کر رہی ہیں۔ اقلیتی طبقے کےلیے درجنوں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کر چکی ہیں۔

رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اپنی طرف سے اقلیتی طبقے کی ترقی کے لئے بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ انہیں (اقلیتی طبقے ) کو بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرشدآباد ضلع میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے۔ صرف ضرورت اس بات کی ہے کہ تعلیم کو اہم ہتھیار بنانا ہے۔ اس کے ذریعہ ہی عام لوگوں کی ترقی ہو سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details