اردو

urdu

ETV Bharat / state

Minor Died پولیس کی گاڑی کی ٹکر سے نابالغ کی موت - دھنتلہ علاقے میں پولیس کی گاڑی

ندیا ضلع کے دھنتلہ علاقے میں پولیس کی گاڑی کی زد میں آکر ایک نابالغ کی موت ہوگئی جبکہ دیگر تین افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔

پولیس کی گاڑی کی ٹکر سے نابالغ کی موت
پولیس کی گاڑی کی ٹکر سے نابالغ کی موت

By

Published : May 30, 2023, 2:56 PM IST

پولیس کی گاڑی کی ٹکر سے نابالغ کی موت

ندیا: مغربی بنگال کے ضلع ندیا کے دھنتلہ علاقے میں پولیس کی گاڑی کی ٹکر سے ایک نابالغ کی موت ہوگئی جبکہ دیگر تین افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ اس حادثے کے بعد گاؤں والوں نے احتجاج شروع کر دیا۔ لوگوں نے ناکہ بندی کردی جس سے گاڑیوں کی آمد ورفت ٹھپ پڑ گئی۔ مقامی باشندوں نے احتجاج کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر پتھراو کیا جس میں تین پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے راناگھاٹ اسپتال لایا گیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی ایک ٹیم چوروں کو گرفتار کرنے کے مقصد سے چھاپہ ماری مہم چلائی ۔اس معاملے میں پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار بھی کرلیا۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ نوجوان کی گرفتاری کے بعد لوگ مشتعل ہو گئے ۔پولیس نے گاڑی کی رفتار بڑھا کر لوگوں کو منشتر کرنے کی کوشش کی جس کی زد میں آکر نابالغ سمیت تین لوگ زخمی ہوگئے۔ نابالغ سمیت دیگر زخمی افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔نابالغ کو نزدیکی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔اس واقعے کے بعد مقامی باشندوں کی جانب سے احتجاج شروع کر دیا جو ابھی تک جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:Mortal Remain of American Officer امریکی افسر کی باقیات تقریباً 58 سال بعد وطن واپس ہوں گی

پولیس نے کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس چور کو پکڑنے کے لئے گئی تھی لیکن مقامی باشندوں نے پولیس اہلکاروں کے کام میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ خاطی پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details