اردو

urdu

ETV Bharat / state

Malda Mumbai Superfast Train: ریاستی وزیر شبینہ یاسمین نے ہری جھنڈی دکھا کر ٹرین روانہ کی - مالدہ سے ممبئی کے ٹرین شروع

مالدہ سے ممبئی کے لیے یہ ٹرین ہفتہ میں چلے گی، جس سے یہاں کے لوگوں کو آسانی ہوگی۔ ریاستی وزیر شبینہ یاسمین نے ہری جھنڈی دیکھا کر ٹرین کو روانہ کیا State Minister Sabina Yeasmin۔

Malda Mumbai Superfast Train
Malda Mumbai Superfast Train

By

Published : Apr 15, 2022, 6:16 PM IST

کولکاتا:ریاستی وزیر شبینہ یاسمن نے مالدہ ممبئی سپر فاسٹ ہفتہ وار ٹرین کو ہری جھنڈی دیکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رکن پارلیمان اور اسمبلی ایک ساتھ نظر آئے۔ مالدہ ٹاؤن اسٹیشن پر مشرقی ریلوے کی جانب سے مالدہ ممبئی سپر فاسٹ ٹرین خدمات کی بحالی کے مدنظر شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا Minister Shabina Yasmeen flagged off the train۔

ہری جھنڈی دیکھا کر ٹرین کو روانہ کرتی ہوئی شبینہ یاسمین
مالدہ ممبئی سپر فاسٹ ٹرین ہفتے میں ایک دن چلے گی۔ مالدہ کے باشندوں کی جانب سے مالدہ ٹاؤن اسٹیشن سے ممبئی کے لئے ایک سپر فاسٹ ٹرین خدمات کی بحالی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اس موقع پر ماتھاباڑی سے ترنمول کانگریس کی رکن اسمبلی اور وزیر شبینہ یاسمن نے کہا کہ برسوں کا انتظار ختم ہوا۔ مالدہ کے باشندے اب سے ممبئی کے لئے روانہ ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فی الحال مالدہ ممبئی سپر فاسٹ ٹرین ہفتے میں ایک دن ہی چلے گی۔ مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے تو مستقبل میں ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:



ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے رکن پارلیمان اور رکن اسمبلی کے ساتھ کسی تقریب میں شرکت کرنے کو لے کر سوال اٹھایا نہیں جا سکتا ہے۔ اچھے کام اور عوام کی بھلائی کے لئے کسی کے ساتھ مل کر کام کیا جا سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details