مغربی بنگال کی وزیر شبینہ یاسمین نے کہا کہ ریاست کی موجودہ صورتحال(کورونا وائرس ) کو دیکھتے ہوئے میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کا اہم رول رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نہ صرف مقامی باشندے بلکہ آس پاس کے اضلاع مرشدآباد، شمالی دیناج پور اور جنوبی دیناج پور کے لوگ مالدہ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں علاج کے لئے آتے ہیں، اس ہسپتال میں بروقت چار اضلاع کے لوگ علاج کے لئے آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ سے ملاقات کے دوران میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کی موجودہ سہولیات تشفی بخش ہے، اس میں مزید اضافہ کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ عام لوگوں کو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی درپیش نہ ہو۔