اردو

urdu

ETV Bharat / state

پرُامن فضا کو بگاڑنے کی سازش ناکام: وزیر جاوید احمد خان - مغربی بنگال کے کابینہ وزیر جاوید احمد خان

ریاستی کابینہ وزیر جاوید احمد خان نے کہا کہ بنگال کی پرُامن فضا کو بگاڑنے کی سازش کو یہاں کی عوام نے پوری طرح سے ناکام بنا دیا ہے۔

پرُامن فضا کو بگاڑنے کی سازش ناکام: وزیر جاوید احمد خان
پرُامن فضا کو بگاڑنے کی سازش ناکام: وزیر جاوید احمد خان

By

Published : Jun 12, 2021, 12:18 PM IST

مغربی بنگال کے کابینہ وزیر جاوید احمد خان نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ریاست کی موجودہ صورتحال اور قومی یکجہتی کو لے کر تبادلہ خیال کیا۔

پرُامن فضا کو بگاڑنے کی سازش ناکام: وزیر جاوید احمد خان

کابینہ وزیر جاوید احمد خان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بنگال پرُ امن ریاست میں سے ایک ہے اور یہاں رہنے والے لوگ مثالی ہیں۔

ترنمول کانگریس کے سینیئیر رہنما اور وزیر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز تلجلہ تھانہ علاقے میں ایک پاگل نوجوان کے ذریعہ مندر میں توڑ پھوڑ کے بعد جس طرح ماحول کو بگاڑنے کی سازش کی گئی وہ قابل مذمت ہے لیکن باشعور لوگوں کی وجہ سے فساد برپا کرنے کی سازش کو ناکام بنایا گیا۔

ریاستی وزیر کا کہنا ہے کہ پولیس کو پاگل نوجوان کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ساتھ ہی مندر کو دوبارہ بنوانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے پیروں تلے زمین کھسک گئی ہے۔ اسمبلی انتخابات 2021 میں ملی شکست کو کسی بھی قیمت پر ہضم نہیں کر پا رہی ہے۔ اسی وجہ سے ایسی حرکت کر رہی ہے۔

ریاستی وزیر کا کہنا ہے کہ بنگال کی عوام کے درمیان نفرت کی بیچ بونے کی ہر ممکن سازش کی جا رہی ہے لیکن وہ اپنے ناپاک ارادے کو کسی بھی قیمت پر انجام تک نہیں پہنچا پائیں گے۔

ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ بیرونی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے چند لوگوں کی نظروں میں بنگال کی پرامن فضا کھٹکتی ہے اور وہ ریاست میں افرا تفری کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے بعد حالات تیزی سے بدلے ہیں۔ عوام نفرت اور مذہب کے نام پر سیاست کرنے والی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو کبھی برداشت نہیں کرےگی۔ بنگال کی عوام کو اس طرح کی سیاست کبھی پسند نہیں تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ذہنی طور پر کمزور نوجوان کی وجہ سے توپسیا کے تلجلہ علاقے میں دو گروپوں کے درمیان کشیدگی پھیل گئی۔ ریاستی وزیر، کاؤنسلر فیض احمد خان اور پولیس کی مستعدی کی وجہ سے حالات کو بگڑنے سے پہلے ہی قابو میں کر لیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details