کولکاتا :مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے بہو بازار تھانہ علاقے میں زیرزمین میٹرو لائن کے تعمیراتی کاموں کی وجہ بیشتر مکانات میں دراڑ پڑنے کی اطلاع ہے ۔ دیواروں میں شگاف پڑنے کے سبب مکانات کے کسی بھی وقت منہدم ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا ہے ۔Minister Firhad Hakim Wants To Discuss With Metro Officials On Bowbazar Disaster
گھروں میں دراڑیں پڑنے کی اطلاع ملنے کے بعد اعلیٰ پولیس افسران ،کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے اعلیٰ حکام اور ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔
ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہاکہ میٹرو ریلوے انتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب مرکزی کولکاتا کے سینکڑوں باشندوں کے مکانات کے منہدم ہونے کے خطرے منڈلانے لگے ہیں۔لوگ اپنے اپنے گھروں کو چھوڑ کر سڑکوں پر آگئے ہیں۔