کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے دھرمتلہ میں گذشتہ روز 21 جولائی کو ہوئے شہید دیوس کے ایک دن بعد ہی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے مغربی بنگال کے تیرہ مقامات پر بڑے پیمانے پر چھاپہ مارا رہا ہے۔
اس دوران ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما اور وزیر پارتھو چٹرجی اور وزیر پریش ادھیکاری سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پوچھ گچھ کی۔ اسی درمیان ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے ترنمول کانگریس کے وزراء اور رہنماؤں کے گھروں پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی چھاپہ مار کارروائی پر سخت تنقید کی۔ Firhad Hakim On ED