مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے وارڈوں اور اس کے اطراف کے اضلاع میں ڈینگی کی نئی شکل ڈین تھری اسٹرین کے مریضوں کے کیسز کی تعداد تشویشناک اضافہ ہوا۔کورونا کے منحوس دور میں بھی کولکاتا اور شمالی 24 پرگنہ سب سے زیادہ متاثر ہوئے تھے۔ لیکن اس مرتبہ کولکاتا اور شمالی 24 پرگنہ کے ساتھ ساتھ ہوڑہ بھی پوری طرح سے متاثر ہوا ہے۔Minister Firhad Hakim Says WE ARE Waiting Central Govt Response
ریاستی وزیر اور کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم نے کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ ڈینگی کی نئی شکل ڈین تھری اسٹرین کے کیسز میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ اس پر جدید طبی آلات کی مدد سے قابو پایا جا سکتا ہے لیکن مرکزی حکومت سے کوئی مدد نہیں مل رہی ہے۔
ریاستی وزیر نے کہا کہ ڈین تھری اسٹرین ڈینگی سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔ڈینگی کے مریضوں میں اس علامت صاف طور دیکھی جا رہی تھی لیکن ڈین تھری سے متاثر مریضوں میں جو علامات پائی جا رہیں ہیں تشوش کا باعث ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود اس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔اس کے لئے جدید طبی آلات کی ضرورت ہے۔سنگاپور ڈینگی کے38 ہزار کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اس کے باوجود وہاں حالات معمول پر ہے۔ہم نے مرکزی حکومت کو اس کے بارے میں آگاہ کیا ہے لیکن مرکزی حکومت کی عدم توجہی کے باعث ہمیں اس بیماری پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔