اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہمیں کسی سے داخلہ سکیورٹی کا سبق نہیں سیکھنا ہے: وزیر فرہاد حکیم - فرہاد حکیم نے وزیر داخلہ امت شاہ کے بنگال دورے پر زور مذمت

فرہاد حکیم نے وزیر داخلہ امت شاہ کے بنگال کی داخلہ سکیورٹی سے متعلق دئے گئے بیان کی پر زور مذمت کی ہے۔

minister firhad hakim says amit shah dont teach us security lesso
ہمیں کسی سے داخلہ سکیورٹی کا سبق نہیں سکھنا ہے

By

Published : Feb 19, 2021, 2:19 PM IST

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما اور وزیر فرہاد حکیم نے وزیر داخلہ امت شاہ کے بنگال دورے کو لے کر پر زور مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امت شاہ بھارت کے وزیر داخلہ ہیں اور انہیں وزیر داخلہ کی طرح ہی سلوک کرنا چاہیے لیکن وہ پارٹی لیڈر کی طرح باتیں کرتے ہیں۔

ہمیں کسی سے داخلہ سکیورٹی کا سبق نہیں سکھنا ہے


وزیر نے کہا کہ مغربی بنگال کی داخلہ سکیورٹی کو لے کر بیان بازی کرنے کے بجائے بہار، اترپردیش، مدھیہ پردیش سمیت دوسری ریاستوں کی سکیورٹی کی فکر کریں۔

ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز جمعرات کو اتر پردیش میں تین نابالغ لڑکیوں کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا اسے دیکھ سن کر ملک کے لوگ مایوس ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ وہ (اتر پردیش کا معاملہ) اندرونی سکیورٹی کا معاملہ نہیں ہے۔ بہار، مدھیہ پردیش اور ہریانہ میں جو کچھ بھی ہوتا ہے وہ داخلہ کا معاملہ نہیں ہے۔

شہری ترقیات وزیر کا کہنا ہے کہ امت شاہ جب گجرات میں وزیر تھے اس وقت وہاں جو کچھ بھی ہوا تھا ملک کے لوگوں کو آج بھی اچھی طرح سے یاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ جب ملک کے وزیر داخلہ بنے تو دہلی میں جو کچھ بھی ہوا وہ داخلہ سکیورٹی کا معاملہ نہیں تھا۔

ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ آپ (امت شاہ ) سے ہمیں داخلہ سکیورٹی کو لے کر سبق سیکھنے اور سکھانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو حکومت لاک ڈاؤن کے دوران مزدوروں کو گھر جانے کے لئے راہ ہموار نہیں کر سکی اس سے عام لوگوں کو کیا امید ہو سکتی ہے۔

ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ غریب مزدور گھر جانے کے دوران سڑکوں پر تڑپ تڑپ کر دم توڑ رہے تھے درجنوں مزدور ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوئے اس وقت وزیر داخلہ کہاں تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بات واضح طور کہنا چاہتا ہوں گا کہ ملک میں کوئی غیر مقیم مزدور نہیں ہے وہ ایک ریاست سے دوسری ریاست میں روزگار کے لئے جاتے ہیں لیکن بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے انہیں غیر مقیم بنا دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جمعرات کو مرشدآباد ضلع کے نمتیتا اسٹیشن پر ہوئے دھماکے میں وزیر ذاکر حسین شدید طور پر زخمی ہو گئے تھے۔

بی جے پی کے رہنما اور وزیر داخلہ امت شاہ نے نمتیتا اسٹیشن بم دھماکے کی جانچ کی ذمہ داری این آئی اے کو سوپننے کی بات کہی تھی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ریاست کی داخلہ سکیورٹی پر کئی سوال اٹھائے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details