اردو

urdu

ETV Bharat / state

Firhad Hakim on Singer KK Death: کے کے کی موت کی خبر سن کر صدمہ پہنچا، فرہاد حکیم

ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'کرشنا کمار کنتھ کی کولکاتا میں موت کی خبر سن کر زبردست دھچکا پہنچا ہے۔ اس دکھ کی گھڑی میں حکومت مغربی بنگال ان کے خاندان والوں کے ساتھ ہے۔ Firhad Hakim on Singer KK Death

By

Published : Jun 1, 2022, 2:20 PM IST

کے کے کی موت کی خبر سن کر صدمہ پہنچا ہے، فرہاد حکیم
کے کے کی موت کی خبر سن کر صدمہ پہنچا ہے، فرہاد حکیم

کولکاتا: مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور وزیر فرہاد حکیم نے سماجی نیٹ ورکنگ سائٹ ٹویٹر پر کرشنا کمار کنتھ (کے کے ) کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔ ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ 'کے کے کی موت اہل کولکاتا کے لئے کسی صدمے سے کم نہیں ہے۔ ان کی موت پر تعزیت پیش کرتا ہوں۔ وہ بالی ووڈ کے کامیاب گلوکاروں میں سے ایک تھے۔ minister firhad hakim express condolences over demise of kk in kolkata

انہوں نے کہا کہ 'کرشنا کمار کنتھ (کے کے ) کی موت سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ متعلقہ اداروں کو اس پر نظر رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ نذرل منچ میں موجود ذمہ داران سے بھی بات چیت کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کے کے کی موت ہمارے لئے کسی صدمے سے کم نہیں ہے۔ ان کی عمر صرف 53 برس تھی۔ وہ کامیابیوں کی بلندی پر تھے لیکن اچانک سے سب کچھ ختم ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Singer KK No More: معروف گلوکار کے کے کا انتقال


واضح رہے کہ بالی ووڈ کے معروف گلوکار کرشنا کمار کنتھ (کے کے) کولکاتا کے نذرل منچ میں گرو داس کالج کے سالانہ فنکشن میں پرفارم کر رہے تھے تبھی ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ اس کے بعد ہوٹل چلے گئے جہاں پرستاروں کے درمیان سیلفی لینے کے دوران ان کی طبیعت مزید خراب ہو گئی انہیں فوراً سی ایم آر آئی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details