اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیر فرہاد حکیم کی بی جے پی پر تننقید

وزیر فرہاد نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے پانچ نہیں 50 مرکزی کمیٹی کے رہنما آجائیں تب بھی ممتا بنرجی کو کچھ نقصان ہونے والا نہیں ہے۔

وزیر فرہاد حکیم کی بی جے پی پر تننقید
وزیر فرہاد حکیم کی بی جے پی پر تننقید

By

Published : Nov 19, 2020, 12:22 PM IST

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیوں میں اضافہ ہونے لگا ہے، حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور اپوزیشن پارٹیوں کے درمیان لفظی جنگ عروج پر پہنچ چکی ہے۔

وزیر فرہاد حکیم نے مغربی بنگال اور بہار کے عوام کے درمیان فرق کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کی سوچ مختلف ہے۔

اس بنیاد پر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ بہار اسمبلی انتخابات کی طرح مغربی بنگال میں بھی وہ حکومت بنانے میں کامیاب ہوں گےَ۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے پانچ نہیں 50 مرکزی کمیٹی کے رہنما بنگال آ جائیں تو بھی ممتا بنرجی کو کچھ نقصان ہونے والا نہیں ہے۔

ریاستی وزیر کا کہنا ہے کہ 'میں نے سنا ہے کہ بی جے پی ریاست کو پانچ زون میں تقسیم کرکے انتخاب لڑے گی، پانچوں زون کی ذمہ داری بیرونی ریاستوں کے بی جے پی کے رہنماوں کو سونپی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے پاس ریاستی رہنماؤں کی کمی ہے، اس لئے بیرونی ریاستوں کے رہنماوں کی مدد لی جا رہی ہے۔

فرہاد حکیم کے مطابق بیرونی لوگوں کی مدد سے ریاست میں اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی ہے۔

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے چیف ایڈمنسٹریٹو فرہاد حکیم نے کہا کہ 'وزیراعلی ممتابنرجی کو عوامی حمایت حاصل ہے۔ عوامی حمایت کی بدولت ہی ریاست میں ماں ماٹی مانش کی لگاتار تیسری مرتبہ حکومت بننے جارہی ہے۔'

واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی 24 پرگنہ ضلع کے بیج پور میں پارٹی اجلاس کے دوران بی جے پی نے انتخابی حکمت عملی کے تحت ریاست کو پانچ زون میں تقسیم کر کے انتخاب لڑنے کی بات کہی تھی۔

پانچوں زون کی ذمہ داری بی جے پی کی مرکزی کمیٹی کے اعلی رہنماوں کو دینے کی بات کہی گئی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details