مغربی بنگال کے وزیر بیچا رام منا سرکاری تقریب میں شرکت کرنے کے ارادے سے بردوان ضلع کے آسنسول جا رہے تھے تبھی ان کی گاڑی مخالف سمیت سے آنے والی ایک میٹاڈور سے ٹکرا گئی۔Minister Becharam Manna Convoy Meets With Accident In Asansol
سی آر پی ایف کے جوانوں نے حالات کو قابو میں کیا اور زخمی وزیر فوراً سینگور کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔سی آر پی ایف کے جوانوں نے میٹاڈور کے ڈرائیور کو پولیس کے حوالے کردیا۔
زخمی وزیر بیچا رام منا نے کہا کہ اوپر والے کا کرم ہے ان کی جان بچ گئی۔ہاتھوں اور پیروں میں چوٹ لگی ہے۔ڈاکٹروں کہاکہ انہیں گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔جلد ہی سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔