اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹی ایم سی کے سنئیر رہنما و ریاستی وزیر سبرتو مکھرجی نہیں رہے - subrata mukherjee passed away

ترنمول کانگریس سینئیر رہنما سبرتو مکھرجی نے کالی پوجا کے شام ایس ایس کے ایم ہسپتال میں آخری سانس لی۔ سبرتو مکھرجی گذشتہ کئی روز سے بیمار تھے اور ایک ہفتے قبل شدید علالت میں ہسپتال میں داخل کرائے گئے تھے۔

ٹی ایم سی کے سنئیر رہنما و ریاستی وزیر سبرتو مکھرجی نہیں رہے

By

Published : Nov 4, 2021, 10:41 PM IST

اطلاعات کے مطابق سبرتو مکھری درگا پوجا کے بعد سے ہی بیمار چل رہے تھے اور گذشتہ 24 اکتوبر کو مختلف تکالیف کی شکایت پر انہیں ایس ایس کے ایم ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہ ایس ایس کے ایم ہسپتال میں زیر علاج تھے اور 76 کی عمر میں اس دنیا کو الوداع کہہ گئے۔

ذرائع کے مطابق سبرتو مکھرجی کو سی او پی ڈی کی شکایت کافی دنوں سے تھی، پوجا کی بعد سے ان کی تکالیف میں اضافہ ہو گیا تھا۔ ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد انہیں بائی پاس سپورٹ دینا پڑا تھا۔ آج شام سے ہی ان کی طبعیت مزید بگڑی اور بالآخر زندگی کی جنگ ہار گئے۔

سبرتو مکھرجی کی علالت کی خبر سنتے ہی آج شام وزیر اعلی ممتا بنرجی ان کی عیادت کے لیے ایس ایس کے ایم پہنچی تھیں۔

بتادیں کہ سبرتو مکھرجی ممتا بنرجی کے حکومت میں وزیر پنچایت تھے اور ممتا بنرجی کے پرانے ساتھیوں میں سے تھے۔ ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنماؤں میں ان کا شمار ہوتا تھا۔ سنہ 2021 اسمبلی انتخابات میں ان کو بالی گنج سے بڑی جیت ملی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details