مغربی بنگال میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 17 ہزار 865 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ اس وبا سے 89 لوگوں کی اموات بھی ہوئی ہے۔
اس کے پیش نظر بنگال کے تمام ریاستوں میں منی لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے، حالانکہ دیگر علاقوں میں منی لاک ڈاؤن کے باوجود بھی بازار اور دکانیں کھلی رہیں۔ ریاستی حکومت نے منی لاک ڈاؤن کے دوران کورونا گائیڈ پر بھی سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی ہے. اس کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔