ریاست مغربی بنگال کے ضلع مالدہ کے رتوا کے گرام پنچایت کے بلاک میں ایک تالاب میں ہزاروں مچھلیاں مری ہوئی پائی گئیں۔ تالاب میں ہزاروں مچھلیاں مرکر سطح پر آگئیں تھیں۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔
ملازم محمد قطب اللہ نے کہا کہ آج صبح جب تالاب میں مچھلیوں کو خوراک دینے کے لیے آیا تو مری ہوئی مچھلیوں کو دیکھ کر حیران رہ گیا۔
ملازم نے کہا کہ تالاب میں مچھلی پروری کے کاروبار کرنے والے ریاض الحق کو فورا اس کی اطلاع دی گئی۔ ملازم قطب اللہ نے مزید کہا کہ تالاب کے پانی میں زہر ملانے کی وجہ سے ہزاروں مچھلیاں مری ہیں۔ دشمنی کی وجہ سے تالاب کے پانی میں زہر ملایا گیا ہے۔ اس سے تقریباً سات سے آٹھ لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے اور پنچایت سے مالی مدد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ نقصان کی بھر پائی ہو سکے۔
دوسری طرف تالاب کے کیئر ٹیکر ریاض الحق نے کہا کہ تالاب کے پانی میں زہر دینے سے ہی تمام مچھلیاں مری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تالاب کے پانی میں زہر ملانے کی تصدیق ہونے کے بعد کیمیکل کی مدد سے مچھلیوں کو بچانے کی ناکام کوشش کی گئی۔