اردو

urdu

ETV Bharat / state

مِلّی الامین کالج کے طلبا غیر یقینی صورت حال کا شکار - milli al amin college admissions still on hold

کولکاتا میں 'مِلّی الامین کالج' میں داخلے کے لیے عرضی دینے والے طلبا غیر یقینی صورت حال کا شکار ہیں۔

کولکاتا میں 'مِلّی الامین کالج' میں داخلے کے لیے عرضی دینے والی طلبا غیر یقینی صورت حال کی شکار ہیں
کولکاتا میں 'مِلّی الامین کالج' میں داخلے کے لیے عرضی دینے والی طلبا غیر یقینی صورت حال کی شکار ہیں

By

Published : Oct 23, 2020, 12:14 PM IST

Updated : Oct 23, 2020, 4:08 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں 'مِلّی الامین کالج' میں داخلے کا معاملہ ہنوز التوا کا شکار ہے جبکہ داخلے کے لیے عرضی دینے والے طلبا میرٹ لسٹ شائع ہونے کے باوجود غیر یقینی صورتحال سے دو چار ہیں۔

واضح رہے کہ مِلّی الامین کالج میں داخلے کی آخری تاریخ 30 اکتوبر سنہ 2020 ہے۔

کالج کی بانی کمیٹی اور سابقہ ٹیچر انچارج کے تنازعے میں طلبا کا مستبقل داؤ پر ہے، طلبا کو خدشہ ہے کہ ان کا ایک قیمتی تعلیمی سال کہیں اس تنازعے کی نذر نہ ہو جائے۔

مِلّی الامین کالج کے طلبا غیر یقینی صورت حال کی شکار

کولکاتا کا ملی الامین کالج گزشتہ کئی برسوں سے تنازعات کا شکار ہے، کالج کی بانی کمیٹی ملی ایجوکیشنل آرگنائزیشن اور کالج کی سابقہ ٹیچر انچارج بیشاکھی بنرجی کے درمیان جاری مسلسل تنازعہ نے کالج کے تعلیمی نظام اور ماحول دونوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

ان سب کے لیے دونوں جانب سے ایک دوسرے پر الزام تراشیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، کالج کے اقلیتی کردار کا مسئلہ بھی ابھی تک جمود کا شکار ہے۔

ریاستی حکومت برسوں سے اس معاملے کو ٹال رہی ہے، اور وہیں ملی ایجوکیشنل آرگنائزیشن ریاستی حکومت کے خلاف عدالت جانے پر ابھی تک یقینی صورتحال پیدا کرنے میں ناکام ہے۔

ریاستی حکومت وعدہ پورا ہونے کے انتظار میں دن کاٹ رہی ہے، گرچہ ملی ایجوکیشنل آرگنائزیشن کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ریاستی حکومت کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے، تاہم ان کا معاملہ عدالت میں سماعت کے لیے منتظر ہے۔

ملی الامین گرلز کالج کی بنیاد رکھنے والی ملی ایجوکیشنل آرگنائزیشن کے اسسٹنٹ سیکریڑی شہنواز عارفی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ سال سوم کے طلباء کو امتحان دینے کی بھی اجازت نہیں مل رہی تھی پھر گورنر کی مداخلت کے بعد کسی طرح معاملے کو حل کیا گیا اب دو سو کے قریب طلباء نے داخلے کی عرضی دی ہے۔

داخلے کے لیے آخری تاریخ 30 اکتوبر تو ہے لیکن سابقہ ٹیچر انچارج بیشاکھی بنرجی نے کالج کے سرکاری کام بند کر رکھا ہے۔

لاک ڈاؤن میں رعایت ملنے کے بعد تمام کالجز میں دفتری کام ہو رہے ہیں، لیکن بیشاکھی بنرجی نے کالج کو غیر قانونی طور پر بند رکھا ہے۔

داخلے کے لیے کالج کھلنا ضروری ہے، جبکہ اب درگا پوجا کی چھٹی بھی ہوچکی ہے، اس سلسلے میں ای ٹی و بھارت نے کالج وی سی سے بات کی ہے۔

انہوں کالج کے ٹیچر کو یونیورسٹی بھی طلب کیا تھا اور کالج میں دفتری کام کاج شروع کرنے کی ہدایت بھی دی تھی لیکن کالج بند ہی ہے تدریسی و غیر تدریسی عملہ کالج نہیں آ رہا ہے۔

وہیں دوسری جانب بیشاکھی بنرجی ملی ایجوکیشنل آرگنائزیشن کے تمام الزامات کی تردید کرتی ہیں۔

ملی الامین کالج میں داخلے کے لیے آن لائن عرضی دینے والے طلبا نے کسی اور کالج داخلے کے لیے عرضی بھی نہیں دی ہے۔ ایسے میں ان کے پاس سوائے انتظار کرنے کے کوئی راستہ نہیں ہے۔

Last Updated : Oct 23, 2020, 4:08 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details