مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے ماتھاباڑی تھانہ کے تحت لکشمی پور گاؤں کے واحد خان نوکری کی تلاش میں ممبئی گئے تھے۔ ممبئی کے امبیڈکر نگر علاقے میں وہ اپنے دوست کے ساتھ رہتے تھے۔گھر کے پاس ایک بگان میں واحد خان کی گردن کٹی لاش برآمد کی گئی۔Migrant Worker Dead Body Reach Maldah From Mumbai
ممبئی کے امبیڈکر نگر کی پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ۔اس واقعے کے چار دنوں کے بعد ممبئی کی پولیس نے واحد خان کی لاش اہل خانہ تک پہنچانے کا سارا بندوبست کیا۔آج صبح ان کی لاش گھر واپس لائی گئی۔
گھر والوں کا کہنا ہے کہ واحد خان کا قتل کیا گیا ہے۔اس کے قتل کی واردات کے پیچھے واحد کے دوست شفیق کا ہاتھ ہے۔ ممبئی اس کے علاوہ کوئی اور جان پہچان والا کوئی دوسرا نہیں تھا۔