کولکاتا: اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری نے آج دعویٰ کیا ہے کہ ریاستی حکومت سی ڈی ایس (مڈڈے میل) کی رقم سے لکشمی بھنڈار میں فراہم کررہی ہے۔ ریاستی اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری نے مرکزی وزیر تعلیم کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ شوبھندو ادھیکاری نے مرکزی وزیر تعلیم سے درخواست ہے کہ اسکول کے بیگ، جوتے اور کپڑوں کی رقم براہ راست والدین کے کھاتوں میں بھیجی جائے۔BJP hits out at Bengal govt’s Lakshmi Bhandar Scheme
ادھیکاری نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاستی حکومت نے لکشمی بھنڈار کے نام پر ووٹ حاصل کیا ہے۔کیوں کہ یہ ان کی ریاستی حکومت کی اسکیم ہے اس کیلئے مرکزی حکومت سے روپے نہیں مل رہے ہیں۔اس لئے سی ڈی ایس کی رقم کو لکشمی بھنڈار کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس تمام معلومات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو جو کپڑے دئیے جارہے ہیں وہ کپڑا پہننے کے قابل نہیں ہے میں نے مرکزی وزیر تعلیم کو مطلع کیا ہے کہ اگلے سال سے اسکول بیگز، کپڑوں، جوتوں کے لیے والدین کے اکاؤنٹس میں ڈی بی ڈی کے ذریعے رقم بھیجیں۔