اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزارت داخلہ نے مغربی بنگال کے ڈی جی پی اور ہوم سکریٹری کو طلب کیا - mha summons west bengal dgp and chief secretary

بی جے پی صدر جے پی نڈا پر حملے کے بعد وزارت داخلہ نے مغربی بنگال میں امن و امان کی صورتحال کے بارے میں ریاست کے پولیس ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) اور چیف سکریٹری کو طلب کیا ہے۔ وزارت ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔

MHA Summons West Bengal dgp and Chief secretary
MHA Summons West Bengal dgp and Chief secretary

By

Published : Dec 11, 2020, 1:26 PM IST

نئی دہلی: مغربی بنگال میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا پر حملے پر وزارت داخلہ نے سخت موقف اختیار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مرکزی وزارت داخلہ نے بنگال میں امن وامان کی صورتحال کے بارے میں پولیس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) اور مغربی بنگال کے چیف سکریٹری کو طلب کیا ہے۔

اس سے قبل مغربی بنگال کے گورنر نے ریاست میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق اپنی رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کی تھی۔ بی جے پی صدر جے پی نڈا پر حملے کے بعد وزارت داخلہ نے ریاست میں امن و امان کی صورتحال کے بارے میں رپورٹ طلب کی تھی۔

در اصل بی جے پی قومی صدر جے پی نڈا گذشتہ روز مغربی بنگال کے دورے پر تھے جہان انہیں مخالفت کا سامنا کرنا پڑا، اس دوران ڈائمنڈ ہاربر میں ان کے قافلے پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔ خبروں کے مطابق قافلے میں شامل بی جے پی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگیہ کی کار کا شیشہ بھی ٹوٹ گیا۔ وہ بال بال بچے۔ دونوں رہنما پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کے لیے جنوبی 24 پرگنہ جا رہے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details