وزارت داخلہ نے ایک بار پھر مغربی بنگال حکومت کو خط لکھ کر 30 اپریل تک جاری لاک ڈاؤن کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔ وزارت داخلہ نے اس سے قبل ممتا حکومت کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر خط لکھ چکا ہے۔
وزارت داخلہ نے مغربی بنگال حکومت کو خط لکھ کر ریاست کے تمام اضلاع میں لاک ڈاؤن کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے اس کے ساتھ ہی بھی کہا گیا ہے کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو بھی حکومت کو اس ضمن میں جواب دینا پڑے گا۔
اس سے قبل مرکزی وزارت داخلہ بنگال میں لاک ڈاؤن میں بتدریج کمی اور غیر ضروری دوکانے کھلے جانے اور پولس انتظامیہ کے ذریعہ مذہبی تقریبات کے انعقاد کی اجازت دئیے جانے پر سخت اعتراض کیا ہے۔
وزارت داخلہ نے اپنے خط میں کہا ہے کہ مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے ذریعہ موصول اطلاعات کے مطابق بنگال کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن میں بتدریج کمی رپورٹ کی گئی ہے۔اس کے علاوہ ریاست کے مختلف علاقوں میں غیر ضروری دوکانوں کو بھی کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔