اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھیونڈی میں کورونا کے مزید تین مریضوں کی تصدیق

ممبئی سے متصل پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی میں کویڈ-19 کے تین نئے مریض کی تصدیق ہوئی ہے۔

بھیونڈی میں کورونا کے مزید تین مریضوں کی تصدیق
بھیونڈی میں کورونا کے مزید تین مریضوں کی تصدیق

By

Published : May 3, 2020, 12:57 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے بھیونڈی میں کوروناوائرس کے تین نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔میونسپل کارپوریشن نے مثبت پائے گئے تینوں مریضوں کے 16 اہل خانہ کوبھی سرکاری کورنٹائن سینٹر میں بھیج دیا گیا ہے۔

بھیونڈی میں کورونا کے مزید تین مریضوں کی تصدیق

میونسپل کارپوریشن کے عوامی رابطہ افسر نے بتایا کہ سنیچر کو کویڈ 19 کی جانچ میں شہر کے شانتی نگر میں احمد آباد سے سفر کرکے آنے والے 60 سالہ شخص،اعظمی نگر (درگاہ دیوان شاہ)میں جے جے اسپتال میں اپنی ماں کا علاج کرانے گیا۔ ایک 38 سالہ شخص اور کامت گھر علاقے میں 22 سال کی ایک لڑکی جو ممبئی گوونڈی گئی تھی مثبت پائے گئے ہیں۔

کورونا سے متاثرہ مریضوں کوعلاج کیلئے اندرا گاندھی میموریل ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔محکمہ صحت نے ان تینوں مریضوں سے رابطہ میں آنے والے16 افراد کو کورنٹائن کردیا ہے۔

کارپوریشن کی جانب سے تینوں متاثرین کے علاقوں میں ’کنٹومنٹ زون‘تیار کرکے سروے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔نیز محکمہ صحت نے متاثرہ علاقون میں سینی ٹائیز کرنے کی کارروائی شروع کردی ہے۔

درگاہ دیوان شاہ کے کارپوریٹرو سیم انصاری نے فون پر ای ٹی وی بھارت نمائندے کو بتایا کہ اعظمی نگر میں پائے گئے متاثر کی والدہ گزشتہ ایک ماہ سے شدید بیمار تھی۔اس کے سبب وہ گزشتہ ایک ماہ سے اپنی والدہ کی خدمت کیلئے جے جے اسپتال میں تھا۔ 6 دن قبل جب اس کی والدہ انتقال کرگئی تو وہ بھیونڈی آیا۔

لیکن کورونا سے احتیاط کے سبب وہ گھر جانے کے بجائے محلے کے اسکول میں قیام کیا اور تدفین کے وقت بھی وہ لوگوں سے دور ہی رہا۔نیز کسی سے ہاتھ بھی نہیں ملایا۔

دو دن بعد محلے میں لگائے جانے والے سینی ٹائیزرسے سینی ٹائیز ہونے کے بعد وہ گھر گیا جہاں سے محکمہ صحت نے اسے ٹاٹاآمنترا میں کورنٹائن کردیا۔

وسیم انصاری نے بتایا کہ کویڈ ٹیسٹ میں اس کا اور اس کی بہن کا ٹیسٹ بھی کیا گیا تھا۔جانچ میں بہن کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details