اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال کے گورنر کا ممتا کو مکتوب - mamta benerjee

مغربی بنگال میں سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کے سبب پیدا بحران کے مد نظر مغربی بنگال کے گورنر کیسری ناتھ تریپاٹھی نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو خط لکھا ہے۔

مغربی بنگال کے گورنر کا ممتا کو مکتوب

By

Published : Jun 16, 2019, 4:00 AM IST

گورنر نے ڈاکٹروں کے تحفظات کو لیکر فوری طور پر ٹھوس اقدامات کرنے کا مشورہ دیا ہے اور ڈاکٹروں کے تحفظات کے ٹھوس انتظامات کا یقین دہانی کراکے ان کا اعتماد بحال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

گورنر کیسری ناتھ تریپاٹھی نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو خط لکھ کر ڈاکٹروں پر حملے کا جلد از جلد جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ڈاکٹر کام پر دوبارہ لوٹ سکیں۔

اس خط میں گورنر نے ممتا سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن وزیر اعلیٰ کی طرف سے جواب نہ ملنے پر انھوں نے مایوسی کا اظہار کیا ساتھ ہی انہوں نے لکھا ہے کہ گزشتہ روز بھی انہوں نے وزیر اعلیٰ کو خط لکھا تھا اور ڈاکٹروں کے مطالبات اور شکایات کا ذکر کیا تھا۔

ڈاکٹروں سے بات چیت کے دوران انہوں کہا کہ وہ ان کے نمائندے کو اس سلسلے میں ریاستی حکومت کے پاس بات چیت کے لیے بھیجیں گے جو اس معاملے کو حل کرنے کا اختیار رکھتی ہے اس کے ساتھ ہی ڈاکٹروں کو کام پر لوٹنے کی اپیل بھی کی۔

راج بھون سے جاری ایک پریس ریلیز کے ذریعہ گورنر کے وزیر اعلیٰ کو لکھے مکتوب کی اطلاع دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details