بیربھوم، مغربی بنگال: ریاست مغربی بنگال کے شمالی خطہ (شمالی بنگال) میں ایک اور ہجومی تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے. رواں برس شمالی بنگال میں ہجومی تشدد کا یہ چھٹا معاملہ ہے۔ پولیس انتظامیہ کی تمام کوششوں کے باوجود شمالی بنگال میں ماب لنچینگ کا واقعہ پیش آ ہی جاتا ہے. حالانکہ سماجی ادارے اس کو لے کر بیداری مہم چلاتے ہیں لیکن اس کا کوئی خاص اثر پڑتا دکھائی نہیں دیتا ہے۔ Mentally Handicapped Mob Lynching in Birbhum
بیربھوم ضلع کے ملا پور تھانہ علاقے میں مقامی باشندوں نے ایک ذہنی طور پر معذور شخص کو چور کے شبہ میں پیٹ پیٹ کر موت کا گھاٹ اتار دیا. Mob Lynching in Birbhum۔ اس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ بتایا گیا ہے کہ ملا پور تھانہ علاقے میں گوبند موری نام کا ایک ذہنی طور پر معذور شخص رات کے وقت میں اپنے گھر سے باہر نکل جاتا ہے اور گاؤں سے دور ایک گھر میں غلطی سے گھس جاتا ہے جہاں گھر میں ایک خاتون اپنے بچے کے ساتھ سو رہی تھی. ذہنی طور پر معذور شخص بچے کے ساتھ کھیلنے لگتا ہے. اس کی ماں کی نیند ٹوٹ جاتی ہے اور وہ بچے کو دیکھ کر چیخنے لگتی ہے۔ اس کے بعد محلہ کے افراد آکر اس کا قتل کردیتے ہیں۔
Mentally Challenged Man Lynched: بیربھوم ضلع میں ذہنی طور پر معذور شخص ہجومی تشدد کا شکار
بیربھوم ضلع کے ملا پور تھانہ علاقے میں مقامی باشندوں نے ایک ذہنی طور پر معذور شخص کو چور کے شبہ میں پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا. اس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ Mentally Handicapped Mob Lynching in Birbhum
یہ بھی پڑھیں:
قبل ازیں وہ بچہ کے ساتھ ساتھ سائیکل لے کر کھیلنے لگتا ہے. خاتون اپنے بچے کو اس کے ساتھ کھیلتے دیکھ کر چلانے لگتی ہے۔ اسی وقت چند لوگ آتے ہیں اور اس کی پٹائی شروع کر دیتے ہیں اور اس طرح یہ واقعہ پیش آتا ہے۔ پولیس نے واقعے کی اطلاع پا کر جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور زخمی شخص کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں ڈاکٹرس نے اس کی موت کی تصدیق کی۔ پولیس نے کہا کہ مقتول کی شناخت گوبند موری کے طور پر ہوئی ہے. پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے. اس معاملے میں چار لوگوں کی اب تک گرفتاری عمل میں آئی ہے۔