اردو

urdu

ETV Bharat / state

Menstruation Hygiene Campaign گیا میں ماہواری سے متعلق بیداری مہم

گیا میں ماہواری بیداری مہم شروع کی گئی ہے.ضلع کے اسکولوں میں طالبات کو ماہواری سے متعلق سے جانکاریاں فراہم کی جارہی ہیں۔ گلیڈ بھارت فاونڈیشن نے شگفتہ پروین کو نگراں بناکر مہم کا آغاز کیا ہےMenstruation Hygiene Campaign

اہواری سے متعلق بیداری مہم کا انعقاد
اہواری سے متعلق بیداری مہم کا انعقاد

By

Published : Sep 14, 2022, 7:08 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا کے ٹنکوپا اور امام گنج میں گلیڈ بھارت فاونڈیشن کی جانب سے خواتین اور اسکولی طالبات کے درمیان ماہواری کے موضوع پر ایک خصوصی بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔Menstruation Hygiene Campaign In Gaya In Bihar

اس موقع پراسکول کی سو سے زیادہ طالبات کو ماہواری کے مختلف نکات سے آگاہ کیا گیا۔ یہ پروگرام گلیڈبھارت فاونڈیشن کے عمران خان کی صدارت میں منعقد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر فاؤنڈیشن کی رکن شگفتہ پروین نے کمسن لڑکیوں کو ماہواری کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ ماہواری کے دوران حفظان صحت وغیرہ جیسے موضوعات پر معلومات دی گئیں۔

گیا میں ماہواری سے متعلق بیداری مہم

اس کے ساتھ اس سے غلط فہمیاں بھی دور کی گئیں۔عمران خان نے کہاکہ لڑکیوں میں اس سلسلے لے کو بیدار کرنی لازمی ہے ۔اسکولوں کو اس لئے منتخب کیا گیا ہے تاکہ آسانی سے باتوں کو ان تک پہنچائی جاسکے اور یہاں سبھی طبقے کی لڑکیاں ہوتی ہیں ۔آج بھی گاوں اور دیہات کی اسی فیصد مسلم اور دلت طبقے کی خواتین پیڈ کا استعمال نہیں کرتی ہیں۔ شگفتہ پروین نے کہاکہ بیداری مہم کا حصہ بن کرخوشی ہوئی ۔شگفتہ مڈل اسکول کی ٹیچر ہیں تاہم گلیڈ بھارت فاونڈیشن جو ایک نجی تنظیم ہے اس کی مہم کی وہ نگراں بنی ہیں۔خواتین کو بلاجھجھک سینیٹری پیڈ کا استعمال کرنا چاہیے۔ اس سے آپ کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتی ہیں۔

اہواری سے متعلق بیداری مہم کا انعقاد

یہ بھی پڑھیں:Jacqueline Fernandez: جیکلین فرنانڈیز سے200 کروڑ کے منی لانڈرنگ معاملے میں پوچھ گچھ

واضح ہوکہ گلیڈ بھارت فاونڈیشن مسلم نوجوانوں کی ایک تنظیم ہے جو اسکولوں کےساتھ مل کر ماہواری کے تعلق سے بیداری مہم شروع چلاتی ہے۔اس کے تحت اسکولوں میں سنیٹری پیڈ اے ٹی ایم بھی شروع کی گئی ہے ۔اس مہم کے تحت لڑکیوں کو مفت پیڈ دیا جاتاہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details