اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولکاتا پریس کلب کے ارکان نے دانش صدیقی کو خراج عقیدت پیش کیا - کولکاتہ ای ٹی وی بھارت خبر

افغانستان میں کراس فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے رائٹرس کے صحافی دانش صدیقی کو کولکاتا پریس کلب میں شہر بھر کے صحافیوں نے خراج عقیدت پیش کیا۔ کولکاتا پریس کلب میں آج شام بنگلہ، اردو، ہندی اور انگریزی صحافت سے جڑے صحافیوں نے کولکاتہ کلب میں موم بتی جلاکر دانش صدیقی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

دانش صدیقی کو خراج عقیدت پیش
دانش صدیقی کو خراج عقیدت پیش

By

Published : Jul 20, 2021, 2:32 PM IST



افغانستان میں کراس فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے رائٹرس کے صحافی کی موت پر کولکاتا پریس کلب میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔دانش صدیقی کی موت پر شہر کے سینکڑوں صحافیوں نے کولکاتا پریس کلب میں موم بتی جلاکر ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

دانش صدیقی کو خراج عقیدت پیش

کولکاتا پریس کلب میں اس موقع پر بنگلہ ،اردو ،ہندی اور انگریزی صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔کولکاتا پریس کلب کی جانب سے تعزیت پیش کرتے ہوئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

مزید پڑھیں:اجمیر: بھارتی صحافی دانش صدیقی کو خراج تحسین

پریس کلب کے صدر اسنہاشس سور نے اس موقع پر کہا کہ دانش صدیقی نے سچی صحافت کی نمائندگی کی- ان کے تصاویر نے حالیہ دنوں میں ملک کے حالات کی عکاسی کی ہے۔دوسری جانب اپنے کام کے دوران انہوں نے غیر معمولی شجاعت کا مظاہرہ کیا۔ہمیں بہت دکھ ہے کہ ایک ایسا سچا صحافی افغانستان میں صحافت کے فرائض انجام دیتے ہوئے افغانستان میں جاری کراس فائرنگ میں جاں بحق ہوگئے۔صحافت کی دنیا کے لئے ئہ بہت ہی اندوہناک موقع ہے۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details