مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت پر ریاست کے تمام اضلاع میں مہنگائی اور بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف احتجاجی ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔Assembly Member Shaukat Mullah led a Protest Against Inflation ۔ ریاست کے دوسرے اضلاع کی طرح جنوبی 24 پرگنہ کے کیننگ مشرق سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی شوکت ملا کی قیادت میں ضروری اشیاء کی مہنگائی اور بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا گیا۔
ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی شوکت ملا نے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کی وجہ سے عام لوگ پریشان ہیں. انہیں اس حکومت سے نجات چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول، ڈیزل، رسوئی گیس سمیت تمام چیزوں کی قیمتوں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے. بازاروں میں آگ لگی ہوئی ہے. عام لوگ اس وقت ریکارڈ توڑ مہنگائی سے دوچار ہیں لیکن مرکزی حکومت کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ 2024 عام انتخابات اب زیادہ دور نہیں ہے،عام لوگوں کے پاس کے عوام مخالف پالیسیوں کو نافذ کرنے والی بی جے پی کی حکومت کو سبق سکھانے کا سنہرا موقع ہے. عوام کو اس مرتبہ اپنے ووٹوں کی اہمیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے تاکہ بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کیا جائے۔
MLA Shaukat Mulla: مہنگائی اور عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف رکن اسمبلی کا احتجاج
جنوبی 24 پرگنہ کے کیننگ مشرق سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی شوکت ملا نے ضروری اشیاء کی مہنگائی اور بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف احتجاجی ریلی کی قیادت کی۔Assembly Member Shaukat Mullah led a Protest Against Inflation
رکن اسمبلی
رکن اسمبلی شوکت ملا کے مطابق 2024 کے مدنظر ریاست کے تمام اضلاع میں بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف اجتجاجی جلسہ و جلوس کا جو سلسلہ شروع ہوا ہے وہ عام انتخابات کے نتائج تک جاری رہے گا۔