اردو

urdu

ETV Bharat / state

Azad Hind Manch آزاد ہند منچ عوام کی مدد کے لیے بنایا گیا ہے - آزاد ہند منچ كی تشكیل

فارورڈ بلاک کے ناراض رہنما اور سماجی کارکن نوشاد عالم نے کہا کہ بنگال کے غریب عوام کی آواز اور پریشانیوں کو ریاستی حکومت تک پہنچانے کے لئے ہی آزاد ہند منچ کو قیام کیا گیا ہے۔azad hind manch

azad hind manch
azad hind manch

By

Published : Aug 15, 2022, 12:45 PM IST

Updated : Aug 15, 2022, 7:25 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے چند کیلو میٹر گیتانجلی میٹرو اسٹیشن کے فارورڈ بلاک کے زونل کمیٹی میں آزاد ہند منچ کے بینر تلے خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔آزاد ہند منچ کی اس خصوصی نشست میں کئی اہم رہنماؤں نے شرکت کی اور ریاست اور پارٹی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔azad hind manch member Naushad Alam says why this munch formed for people

azad hind manch membe

فارورڈ بلاک کے رہنما اور سماجی کارکن نوشاد عالم نے کہا کہ بنگال کے غریب عوام کی آواز اور پریشانیوں کو ریاستی حکومت تک پہنچانے کے لئے ہی آزاد ہند منچ کو قیام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق رکن اسمبلی علی عمران رمض آزاد ہند منچ کے سربراہ ہیں۔ ان کی قیادت میں ہم عوام تک پہنچنے کی کوشش کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں۔

یہ بھر پڑھیں:Mamata Banerjee on Enforcement Directorate ممتا نے کہا اگر وہ میرے گھر آتے ہیں تو کیا آپ احتجاج کریں گے

ان کا کہنا ہے کہ ہم فارورڈ بلاک سرگرم رکن ہیں لیکن پارٹی کی موجودہ صورتحال میں رہ کر بنگال کی غریب عوام کے حق میں کام نہیں کیا جا سکتا ہے۔اسی وجہ سے ہی آزاد ہند منچ کے بینر تلے عوام کے حق کی آواز بلند کریں گے۔

آزاد ہند منچ کے ایک اور رہنما نے کہا کہ نیتاجی سبھاش چندر بوس کی سایسی جماعت فارورڈ بلاک ان کے دلوں میں بستی ہے اور وہ ساری زندگی اس كےلئے كام كرتے رہے گے ۔لیکن موجودہ وقت میں فی الحال ممكن نہیںہے ۔پارٹی کے چند رہنماؤں کے ساتھ کام کرنا اب مشکل ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان رہنماؤں کی موجودگی میں رہ کر کام نہیں کیا جا سکتا ہے اسی وجہ سے آزاد ہند منچ کی بنیاد ڈالی گئی ہے۔

Last Updated : Aug 15, 2022, 7:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details