کولکاتا:جب درجہ حرارت 40 ڈگری کے پار ہو تو ایسے میں ٹھنڈے پانی کی کیا اہمیت ہوتی ہے، یہ ہم سب کو پتہ ہے، لیکن بہت سے لوگوں کو اس شدید گرمی میں بھی ٹھنڈا پانی نصیب نہیں ہوتا۔ وہ غریب مزدور جو روز کھاتے اور کماتے ہیں۔ ان کے لئے فریج گھر میں لانا ناممکن سی بات، لیکن کولکاتا کے ایک نوجوان نے اس شدید گرمی میں ان غریب مزدوروں کے لئے ٹھنڈا پانی مہیا کرنے کے لئے ایک پہل کی ہے۔ جن کے گھر میں فریج نہیں ہے ان کے لئے علیم الدین اسٹریٹ میں راستے پر ایک فریج رکھا گیا ہے، جس میں پانی کی بوتلیں رکھی ہوئی ہیں، جو بالکل مفت ہے۔ کوئی بھی اس فریج سے ٹھنڈا پانی پی سکتا ہے، جس سے اس راستے سے گزرنے والے رکشہ، سبزی والے اور مزدور اپنی پیاس بجھا رہے ہیں۔ توصیف رحمان کی اس پہل کی چہار جانب سے پذیرائی ہو رہی ہے۔ A Kolkata Man Kept His Fridge on the Road
پورے ملک میں شدید گرم لہر چل رہی ہے۔ ایسے میں پیاس کی شدت بھی بڑھ جاتی ہے۔ جو غریب مزدور ہیں اور دو وقت کی روٹی کماتے ہیں ان کے لیے مشکل ہے۔ کولکاتا میں اس شدید گرمی میں ایسے ہی لوگوں کے لئے ایک سماجی کارکن توصیف رحمان نے ایک بےنظیر پہل کی ہے۔ اس شدید گرمی میں ان لوگوں کو جن کے گھروں میں فریج نہیں ہے ان کے لئے سڑک کے کنارے فریج لگا رکھا ہے۔ جس میں لکھا ہے مفت پانی اس فریج میں موجود ٹھنڈا پانی کوئی بھی پی سکتا ہے۔توصیف رحمان ہر صبح اس فریج میں 30 سے 40 مینیرل واٹر کی بوتلیں رکھ جاتے ہیں۔ اس راستے سے گزرنے والے رکشہ والے، سبزی فروش اور مزدور اس فریج سے ٹھنڈا پانی نکالتے ہیں اور اس شدید گرمی میں ٹھنڈے پانی سے اپنی پیاس بجھاتے ہیں۔ توصیف رحمان کی اس پہل کی چہار جانب سے پذیرائی کی جا رہی ہے۔ تو وہیں ٹھنڈے پانی سے اپنی پیاس بجھانے والے غریب مزدور بھی اس نوجوان کو دعائیں دے رہے ہیں۔