اردو

urdu

ETV Bharat / state

'میڈیکل ٹیکنالوجسٹ نے وزیر اعلیٰ کو خط لکھا' - وزیراعلیٰ

کولکاتا میڈیکل ٹیکنالوجسٹ شعبے کے ملازمین نے پوجا کے لیے ملنے والے 500 روپے بانس کے خلاف احتجاج کر تے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنر جی کو خط لکھ کر مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

'میڈیکل ٹیکنالوجسٹ نے وزیر اعلیٰ کوخط لکھا'

By

Published : Jul 11, 2019, 1:48 PM IST


میڈیکل ٹیکنالوجسٹ ایسوسی ایشن کے ریاستی جنرل سکریٹری سمت منڈل نے میڈیا کو بتا یا کہ ہمیں تنخواہ ملتی ہے اس کے مطابق کم سے کم پانچ ہزار روپے بانس ملنی چاہیے تھی لیکن اصل اور ضبطہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پا نچ سو روپے بانس دینے کا کیا مطلب ہے۔

انہوں نے کہاکہ مٰدیکل ٹیکنالوجسٹ شعبے میں کسی ملازم کی تنخواہ 20 ہزار ہے تو کسی کی 22 ہزار روپے ہے ۔ تنخواہ کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے جو بانس دینے کا اعلان کیا گیا ہے وہ بالکل گھٹیا مذاق ہے۔

جنرل سکریٹری نے کہاکہ میڈیکل ٹیکنالوجسٹ شعبے میں سو سے زائد ملازمین ہیں۔ ہمیں کئی مسائل کا سامنا ہے۔ ہم نے کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم سے کئی مرتبہ بات کر چکے ہیں لیکن اس کا کوئی حل نہیں نکلا۔

انہوں نے کہاکہ اس لیے ایشوسی ایشن نے وزیر اعلیٰ ممتابنر جی کو خط لکھ کر ملازمین کے حالات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سے مطالبہ ہے کہ ہمارے مسائل جلد سے جلد کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details