اردو

urdu

ETV Bharat / state

Criticism of Muhammad Saleem's Mamata Gov: مغربی بنگال اور مرکزی حکومت نے آئی سی ڈی ایس ملازمین کی پریشانیاں بڑھائی ہے: محمد سلیم

سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے کہا کہ مغربی بنگال حکومت اور مرکزی حکومت کی وجہ سے ہی آئی سی ڈی ایس ملازمین کی پریشانیاں بڑھی ہیں۔ انہیں مصیبت سے نجات دلانے کے لیے کوئی قدم بھی نہیں اٹھایا گیا ہے۔ Criticism of Muhammad Saleem's Mamata Government

15503927
15503927

By

Published : Jun 8, 2022, 1:54 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال سی پی آئی ایم کے جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے ایک بار پھر ممتابنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت کو مزدور مخالف پالیسیوں پر شدید تنقید کی. سی پی آئی ایم کے رہنما محمد سلیم نے کہا کہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کی حکومت کے درمیان کیا فرق ہے. دونوں ایک ہی سکے کے دو پہلو ہیں۔ اسی وجہ سے جو کام مرکزی حکومت کرتی ہے ٹھیک اس کے چند دنوں کے بعد مغربی بنگال کی حکومت کرتی ہے۔ Criticism of Muhammad Saleem's Mamata Government

مغربی بنگال اور مرکزی حکومت نے آئی سی ڈی ایس ملازمین کی پریشانیاں بڑھائی ہے: محمد سلیم

محمد سلیم نے کہا کہ آئی سی ڈی ایس کے ملازمین کو جو سہولیات ملنی چاہیے تھی، وہ نہیں ملیں، اس سے انہیں محروم رکھا گیا ہے. اس کے لیے کسی ایک کو قصوروار ٹھہرایا نہیں جا سکتا ہے. ان کا کہنا ہے کہ دونوں(ریاستی اور مرکزی) حکومتوں کی جانب سے آئی سی ڈی ایس ملازمین کو زندگی گزارنے میں بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. ان کی پریشانیاں کب ختم ہوں گی اس کے بارے میں کسی کو کچھ پتہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دوسری طرف سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے کہا کہ اسکول سروس کمیشن کے ذریعہ اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کے معاملے کی جانچ بلاوجہ کھینچی جا رہی ہے. اس معاملے میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے کا وقت آگیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details