اردو

urdu

ETV Bharat / state

MD Salim On Partha Chatterjee: کروڑوں روپے کی برآمدگی ہی بدعنوانی کا ثبوت، محمد سلیم - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی چھاپہ ماری کے دوران ترنمول کانگریس کے وزیر پارتھو چٹرجی کے قریبی ساتھی کے گھر سے بیس کروڑ روپے کی برآمدگی کے بعد آنے والے دنوں میں مزید انکشافات کا انتظار ہے۔ Corrupt Leaders Must Put Behind Bar

MD SaliM On Partha Chatterjee
MD SaliM On Partha Chatterjee

By

Published : Jul 23, 2022, 7:43 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال سی پی آئی ایم کے جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے کہا کہ مغربی بنگال میں بدعنوانی دیمک کی طرح ہر شعبے میں پھیل چکا ہے۔ کسی جانچ ایجنسی پر سیاسی انتقام کا الزام لگانے سے بہتر ہے کہ اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی چھاپہ ماری کے دوران جس گھر سے کروڑوں روپے برآمد ہوئے وہ کسی اور کے نہیں بلکہ ترنمول کانگریس کے وزیر کے قریبی ساتھی کا ہے۔ اس کو جھٹلایا نہیں جا سکتا ہے۔ MD Salim says corrupt leaders must put behind bar

ان کا کہنا ہے کہ 21 جولائی کو ہوئے نام نہاد شہید دیوس کے جلسے میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور ترنمول کانگریس کے جنرل سیکرٹری ابھیشک بنرجی نے جتنی بھی باتیں کہی تھیں، وہ بے بنیاد ہے۔ ای ڈی کے چھاپہ ماری سے اس کا ثبوت مل چکا ہے۔ سی پی آئی ایم کے رہنما کے مطابق ترنمول کانگریس کے رہنما کا جس گھر سے کروڑوں روپے برآمد ہوئے اس سے ان کا کیا رشتہ ہے۔ آج یا کل مغربی بنگال کے لوگوں کو یہ پتہ چل ہی جائے گا۔

دوسری طرف انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کہاں کہاں کس کس جگہ جلسہ کر کے وضاحت پیش کرتی رہیں گی۔ دارجلنگ میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی، گورنر جگدیپ دھنکر اور آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسواس کے مابین کی میٹنگ نے واضح کر دیا ہے کہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان کتنا گہرا رشتہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دہلی جا کر سمجھوتہ کرکے آتی ہیں، اس لیے کوئلہ اسمگلنگ معاملے کی چارج شیٹ میں بھتیجے کا نام نہیں آیا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور سی بی آئی کی تفتیش لمبی چل گئی ہے، اب قصورواروں کو جیل بھیجنے کا وقت آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد سلیم کے مطابق ایس ایس سی بدعنوانی، ٹیٹ بدعنوانی، اپر پرائمری، پرائمری بدعنوانی، پروفیسرز کی تقرری میں بدعنوانی، کوئلہ اسمگلنگ اور جانوروں کے اسمگلنگ کے معاملے میں ملوث لوگوں کو جیل جانا ہی پڑے گا۔ واضح رہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی چھاپہ ماری کے دوران ترنمول کانگریس کے وزیر پارتھو چٹرجی کے قریبی ساتھی کے گھر سے بیس کروڑ روپے کی برآمدگی آنے والے اور نئے انکشافات کا انتظار ہے.گزشتہ روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کولکاتا اور اس کے اطراف کے 13 مختلف مقامات پر چھاپہ ماری مہم چلائی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details