کولکاتا: مغربی بنگال پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے 23 جنوری کو نیتا جی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش پر کارشیانگ میں پروگرام کے آخری دن میں سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد سلیم کو شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ علیم الدین اسٹریٹ میں واقع سی پی آئی ایم کے ہیڈ کوارٹر سے موصولہ اطلاع کے مطابق سبھاش چندر بوس کی یوم پیدائش پر لفٹ فرنٹ کی طرف سے مختلف پروگراموں کا اعلان کیا گیا ہے ۔ان تمام پروگراموں میں سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری کی شرکت لازمی ہے۔ سی پی آئی ایم ریاستی کمیٹی کے ایک لیڈر نے کہا کہ ان پروگرامز میں محمد سلیم کی موجودگی اہم ہے۔
اس کے علاوہ کچھ دیگر وجوہات کی بنا پر وہ اس دن کورشیانگ کا سفر نہیں کر سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں بدھ کو سی پی آئی ایم کی ریاستی کمیٹی کی میٹنگ میں اس طرح کا فیصلہ کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ صوبے کے کانگریس حکام کو ان کی شرکت نہ کرنے کی اطلاع دی جائے گی۔ سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری کو نیشنل کانگریس نے بھارت جورا یاترا میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ یہ خط اے کے گوپالن بھون کو بھیجا گیا تھا۔ تاہم، سیتارام یچوری یا ان کی پارٹی کا کوئی اور اعلیٰ لیڈر آج تک راہل گاندھی کی درخواست پر یاترا میں شرکت نہیں کی۔