کولکاتا:مغربی بنگال سی پی آئی ایم کے جنرل سیکریٹری محمد سلیم نے جلپائی گوڑی حادثے کے لئے مغربی بنگال حکومت اور ضلع انتظامیہ کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے کہاکہ ذمہ داران کی عدم توجہی کے سبب اس طرح کے واقعہ پیش آتا ہے۔اعلیٰ عہدوں پر فائذ لوگ اپنی اپنی ذمہ داری کو سمجھتے اور ایمانداری کے ساتھ نبھانے کی کوشش کرتے تو تہواروں کے موقع پر حادثہ پیش نہیں آتا۔Md Salim Criticises Adminstration For Durga Idol Immersion Accident In Jalpaiguri
محمد سلیم نے کہاکہ اس واقعے کے بعد کسی نے بھی اخلاقی طور پر اپنی غلطی کا اعتراف نہیں کیا ہے۔ان لوگوں کو اخلافی طور پر ذمہ داری تسلیم کرنی چاہئے تھی ۔اس سے عام لوگوں کے درمیان ان کو لے بھروسہ ہوتا۔
انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے پاس واقعے کو لے کر کوئی بیان جاری کرنے کا وقت نہیں ہے ۔موت پر معاوضہ دینے کے اعلان کرکے معاملے کو رفع دفع نہیں کیا جا سکتا ہے۔مغربی بنگال میں حادثے کے بعد لاشوں پر سیاست کرنے کا فن ان لوگوں سے بہتر کوئی نہیں جانتا ہے۔
واضح رہے کہ بدھ کی رات مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی میں واقع ہرپا ڈیم میں مورتی وسرجن کے دوران ڈوبنے سے 9 افراد ہلاک ہو گئے۔سات لوگوں کی لاشیں اب تک برآمد کی جا چکی ہے جبکہ دوسرے لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری ہے۔اس واقعے کے بعد خوشیوں کا تہوار ماتم میں تبدیل ہو گیا۔