بالی ووڈ کے معروف پلے بیک گلوکار محمد رفیع کے صاحبزادے شاہد رفیع کولکاتا میں 15 اگست کو ہونے والے ایک تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے ہوئے ہیں ۔ فنکار اکاڈمی کی جانب سے دلیپ کمار ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ اس میں مہمان خصوصی کے طور پر شاہد رفیع کولکاتا آئے ہوئے ہیں ۔ ا
س سلسلے میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں معروف گلوکار اور اپنے والد محمد رفیع کے حوالے سے کئی یادگار باتیں بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد رفیع پوری دنیا میں میوزیکل شوز کرتے تھے ۔ لیکن ان کو کولکاتا سب سے زیادہ پسند تھا وہ کہتے تھے کہ کولکاتا میں فن اور فن کاروں کے قدر دان ہیں اور یہاں کے لوگ موسیقی کے سمجھ رکھتے ہیں اور ان کے سامنے گانا بہت اچھا لگتا ہے ۔
محمد شاہد رفیع نے کہا کہ والد محترم نے کولکاتا کے مطابق جو کہا تھا ۔ انہوں نے بالکل ویسا ہی پایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلی بار کولکاتا آئے ہیں ۔ انہوں نے کئ راز افشاں کئے انہوں نے بتایا کہ ویسے تو رفیع صاحب نے اپنی زبان سے نہیں کہا کہ کون سے نغمے ان کے دل کے بہت قریب ہیں لیکن وہ تین نغمے سپنے ہر شوز میں گاتے تھے ۔ میرا ماننا ہے کہ وہ تین نغمے ان کے پسندیدہ نغمے میں تھے وہ نغمے...سہانی رات ڈھل چکی ہے نہ جانے تم کب آو گے، مدھوبن میں رادھیکا ناچے ری، اور اے دنیا کے رکھوالے یہ وہ تین نغمے ہیں جو رفیع صاحب اپنے شوز میں کوئی گزارش نہ بھی کرتا تو بھی گاتے تھے ۔