اردو

urdu

ETV Bharat / state

Hookah Bars Banned in Kolkata کولکاتا میں ہکا بار پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ - Hookah Bars Banned in Kolkata

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم نے شہر میں اب سے تمام ہکا بار بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ تمام ہکا بار کے لائسنس بھی منسوخ کیے جا رہے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ہکا بار کی وجہ سے نوجوانوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ Hookah Bars Banned in Kolkata

میں ہکا بار پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
میں ہکا بار پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

By

Published : Dec 3, 2022, 11:11 AM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں تمام ہکا بار پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ تمام ہکا بار کے لائسنس بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ ہکا بار کو دوبارہ لائسنس نہیں دیا جائے گا۔ جو بار چلا رہے تھے انہیں جلد بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ کولکاتا میونسپل کارپوریشن کےمیئر فرہاد حکیم نے کو پولیس سے اپیل کی کہ کولکاتا میں تمام ہُکے بار پر پابندی لگائی جائے۔ شہر میں کوئی ہکا بار نہیں چلے گا۔ کئی جگہوں پر تو ہکے میں استعمال ہونے والے کیمیکلز انسانی جسم پر منفی اثرات مرتب کر رہے ہیں۔ مختلف مقامات پر ہکے میں استعمال ہونے والے تمباکو میں منشیات کی ملاوٹ کے الزامات لگے ہیں۔ Mayor Firhad Hakim Order To Close All Hookah Bars In Kolkata

میں ہکا بار پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ نوجوان نئی نسل عادی ہوتی جا رہی ہے۔ اس لئے اس رجحان کو روکنے کے لئے کولکاتا میں ہکا بار پر مکمل طور پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہر اس چیز پر پابندی عائد کی جائے گی جس لوگوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ میئر نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائسنس یافتہ یا پھر غیر قانونی طور پر چلنے والے تمام ہکّا بار پر ہکا پینا بند کر دیا جائے گا۔ شہر میں 30 سے ​​32 لائسنس یافتہ ہوٹل یا ریسٹورنٹ ہیں جہاں ہکا پیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ غیر منظور شدہ ہکا بار بھی ہیں جو پولیس کی نظروں سے بچ کر اس طرح کے کاروبار چلاتے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Millenium Park کولکاتا ملینیم پارک جلد ہی کھولنے کی یقین دہانی

ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ ابتدائی دنوں میں ہکّے کے استعمال کی اجازت بطور پلیسر سگریٹ نوشی تھی، لیکن اب کئی جگہوں سے شکایات آرہی ہیں۔ لوگ اس سے بری طرح سے متاثر ہو رہے ہیں۔ اس لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب دیکھتے ہیں میئر کی اس درخواست پر پولیس کیا ایکشن لیتی ہے۔Bengal government bans hookah bars in Kolkata

ABOUT THE AUTHOR

...view details