کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کولکاتا میونسپل کارپوریشن گزشتہ چھ سات مہینوں سے مالی بحران سے دوچار ہے۔ آمدنی کم ہونے کی وجہ سے کئی ترقیاتی منصوبوں کو چند عرصے کے لئے روک دیا گیا ہے۔Mayor Firhad Hakim Instruct KMC Tax Officers Regarding Tax Collection
کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئرفرہاد حکیم نے کہا کہ کے ایم سی کے تمام اعلیٰ افسران کو اپنی اپنی ذمہ داریوں کو ایمانداری کے ساتھ نبھانے کی اپیل کی گئی تھی۔چند لوگوں نے اس پر عملدرآمد کیا اور چند نے یکطرفہ طور پر نظرانداز کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے ٹیکس ڈیپارٹمنٹ سب سے اہم ہے لیکن اس شعبے سے منسلک افسران لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ان کی لاپرواہی کے سبب کولکاتا میونسپل کارپوریشن کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔